لندن : نیب کے زیر حراست پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیرعبد العلیم خان کے لندن کے مہنگے علاقوں میں چار اپارٹمنٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیش کے دوران نیب افسران نے علیم خان سے رقم کی بیرون ملک منتقلی اورجائیداد سے متعلق سوالات کئے۔نیب افسران نے علیم خان سے پوچھاکہ چاروں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟نیب افسران نے آف شورکمپنی کی ملکیت اور دیگر معاملات کی دستاویزات بھی مانگیں۔نیب کی تفتیش میں علیم خان کے لندن میں 4 اپارٹمنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے علیم خان کو 6 فروری کو آف شور کمپنی سکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔