ٹنڈو آدم: سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری سینیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈو آدم پہنچے ،اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے لیے نیچے اترا تو ہوا کی وجہ سے نیچے رکھا ہوا کارپیٹ اڑ گیا جس کے باعث دھول مٹی نے زور پکڑ لیا ،تاہم ہیلی کاپٹر تھوڑی دیر تک فضا میں معلق رہا اور پائلٹ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے باحفاظت نیچے اتارلیا۔ لینڈنگ کے بعد سابق صدر پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔ناخوشگوار صورتحال کے باعث کافی دیر تک سابق صدر کا موڈ خراب رہا۔