اسلام آباد(ملک الماس خان)   نیلم کا لو نی نزد فراش ٹاؤن اسلام آباد کا یہ علاقہ جو کہ گندگیوں سے بھرا ہوا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے یہاں پر بھینسوں کے فارم بنے ہوئے ہیں اور ہر طرف گندگیاں پھیلی ہوئی ہے اس بھینسوں کے فارم کی وجہ سے اس علاقے کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور طراح طراح کی بیماریوں کا مرکز بن چکا ہے اسلام آباد سٹی کا یہ علاقہ آج کل سب سے بڑی آبادی کا حامل ہے کیونکہ یہاں پر یونیورسٹی کالج ہسپتالوں کا ایک بڑا نظام رہاشی سکیموں کا بڑا مرکز ہے موجودہ حکومت سے اپیل ہے کہ اس طرف توجہ دیں تاکہ ان پاکستانی مسلمانوں کو بھی ان کا حق مل سکے اور صاف ستھری ہوا میں سانس لے سکیں ان فارموں کو کسی خاص جگہ منتقل کر دیا جائے ان علاقہ عوام کی  حکومت سے اپیل ہے