جہلم (عامر جبار) تمام دنیا میں فٹ پاتھ پیدل لوگوں کے چلنےاور روڈ گاڑیوں کے چلنے کے لئے بنائے جاتے ہیں جبکہ بد قسمتی سے پاکستان میں فٹ پا ٹھ پر دوکانداروں اور روڈ پر ریڑھی بانوں نے نا جائز تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ۔جس سے نا صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ ریڑھی بانوں اور دوکان داروں نے شہر میں آنے والے لوگوں کے حقوق کو سلب کر رکھا ھے۔شہر یوں کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ