لودہراں(مزمل ملک لودھرا سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس لودہراں کی طرف سے ٹریفک قوانین شعور آگاہی اور روڈ سیفٹی کے بارے میں 7روزہ تربیتی کیمپ کا چوتھا روز، جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد زبیر خان بنگش اور سول سوسائٹی کی بھر پور شرکت تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد زبیر خان بنگش کی زیر قیادت ٹریفک قوانین شعور آگاہی اور روڈ سیفٹی کے بارے میں 7روزہ تربیتی کیمپ کا تھانہ صدر چوک میں انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی، صحافی برادری، تاجر برادری اور سٹوڈنٹس کی بھر پور شرکت اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد زبیر خان بنگش نے عوام الناس میں روڈ سیفٹی بارے پمفلٹ تقسیم کیے اور آگاہی لیکچر بھی دیا گیا انھوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب معاشرہ ہونے کی نشانی ہے ہم سب کو ٹریفک قوانین کا مکمل احترام کرنا چاہیے اس سے ہماری زندگی محفوظ رہتی ہے آگاہی کیمپ میں سول سوسائٹی،صحافی برادری،تاجر برادری کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی آفیسرعامر بشیر، مہر اصغر، سید ذوالقرنین سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں ڈسٹر کٹ ٹریفک پویس آفیسر زبیر خان بنگش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاص و عام شہری ٹریفک قوانین شعور آگاہی مہم میں اپنا حصہ ملا کر قومی فریضہ ادا کریں تاکہ بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔کسی کی جان بچانا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔