لودھراں(مزمل ملک لودھرا)ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہاہے کہ درختوں سے انسانی زندگی کی احسن بقا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی آلودگی ، درجہ حرارت میں اضافہ کو روکنے کیلئے گھر گھر، جگہ جگہ شجر کاری نہایت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں میراں پور رینج کے جنگل میں طلباء کے ہمراہ پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان”مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر چیف کنزرویٹر فاریسٹ جنوبی پنجاب ملتان خضر حیات، فاریسٹ آفیسر ڈاکٹر فضل، ڈی ایف او ہیڈکواٹر ، رانا شتیاق کنزرویٹر فاریسٹ ملتان، ظفر علی خان فاریسٹ آفیسر میراں پور رینج اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنگلات کی آبیاری کیلئے ریگولر پانی کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کریں ۔ا نہوں نے مزید کہاکہ شجرکاری کے بعد اسے جانوروں کی خوراک بننے سے بچایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فاریسٹ قوانین کے تحت درج مقدمات کی پیروی کیلئے باقاعدہ کسی آفیسر کو پابند کیا جائے۔ چیف کنزرویٹر نے بتایا کہ لودھراں میراں پور رینج میں ایک ہزار پودے دو دن میں لگانے کا ہدف ہے ۔ جبکہ عام شہریوں کو بھی اب تک محکمہ جنگلات اپنی نرسریوں سے ایک ہزار مفت پودے تقسیم کر چکا ہے۔