ملتان(صفدرعلی بخاری سے) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کے تمام ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں، اگر اداروں میں حکومتی مداخلت ہوتی تو کیا علیم خان گر فتار ہوتے ؟علیم خان سمیت ہمارے تین وزراء نے صرف الزامات پر استعفے دیکرنئی مثال قائم کردی ہے، پنجاب حکومت کے فیصلے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی کر رہے ہیں ، پاکستان کی تمام جیلوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگائیں گے اور2لاکھ روپے تک جر مانہ کی وجہ سے جیلوں میں قید قیدیوں کو رہائی دلائیں گے ۔ سنٹر ل جیل ملتان میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کے موقع پر میڈیا ، اراکین اسمبلی اورپارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے  گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نیب سمیت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کر رہی، اگر حکومت اداروں میں مداخلت کر رہی ہوتی تو کیا علیم خان گر فتار ہوتے ؟وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اداروں کو مضبوط اور مکمل طور پر آزاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے ساتھ اب کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں، تمام اتحادی ملکر چل رہے ہیں، ملک، حکومت اور جمہوریت دونوں مضبوط ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کسی معاملے کے ساتھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کیلئے ملک میں پر اسیکویشن کے نظام کو بھی مزید فعال اور مضبوط کر رہے ہیں، ملک کو لوٹنے والے 2فیصد اشر افیہ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ان کا مکمل احتساب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان22سالوں سے ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور آج اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ صرف حکومت ہی نہیں عوام اور سیاسی جماعتیں بھی ملک میں احتساب کی حامی ہیں، ہم پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کی تر قی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے کر پشن کو جڑ وں سے ختم کیا جائے کیونکہ کر پشن ہر لحاظ سے ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے قانون بنا رہے ہیں جسکے تحت عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے اور 30فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ بھی ان بلدیاتی اداروں کے ذریعے خر چ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں وفاقی اور پنجاب حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے جن کیلئے تمام وسائل بیروکار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز سے پنجاب سمیت پورے ملک کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگا رہے ہیں اور قیدی خواتین کو جیلوں میں مفت سلائی مشین بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ قیدی خواتین جیلوں کے اندر سلائی کڑھائی کا ہنر حاصل کر سکے ۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت کے فیصلے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی کر رہے ہیں جبکہ ہم سب ان کو سپورٹ کرتے ہیں،ملک کے دیوالیہ ہونے کاخطر ہ ٹل چکا ہے، پاکستان 70سالوں سے ایڈک ازم پر چل رہا ہے مگر آنیوالی نسلوں کیلئے مضبوط اور خوشحال پاکستان چھوڑکرجانے کیلئے مشکل فیصلے بھی کیے جائیں گے، حکومت کے سیاسی مخالفوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔