اسلام آباد (عباس ملک سے )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہاہے تاہم اب وہ انتظار بس ختم ہونے کو ہے کیونکہ وہ 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے وزیراعظم ہاﺅس میں قیام کا امکان ہے ۔سعودی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دو روز پر محیط ہو گا اور وہ 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بڑا وفد بھی ہو گا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور انہوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جبکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ۔محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کیلئے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے ۔