میلسی(الطاف حسین ) فوتگی پے آئے مہمانوں کی نئ اپلائڈفار گاڑی کورے ماڈل 2018 نذرِ آتش میلسی شہر نتهے شاہ روڈ پر طالب بهٹہ نامی شخص وفات پا گیا تھاجس کی وفات پر لاهورسے بهٹہ فیملی کے رشتہ دار شاهد بهٹہ وغیرہ آئے جنہوں نے گاڑی گلی کے باہر نتهے شاہ روڈ پر کهڑی کی جہاں رات کو کوئ چور گاڑی سے سی این جی سلنڈر نکال کر گاڑی کو آگ لگا گیا 1122 کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی