ملتان :  مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ کے سینئر نائب صدر چودھری محمود علی نے ھنگامی پریس کانفرنس کےدوران کہا کینٹ پولیس کی طرف سے سازش کے تحت شاپس اینڈ سیکورٹی ایکٹ کی آڑ میں تاجرعہدیداران کے خلاف مقدمات درج کرکے خود ھراس پھیلایا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فلاپ کیا جارھا ھے کینٹ ملتان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز اور حساس علاقہ ھے جہاں امن و امان کے قیام اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے پولیس اور تاجروں نے ھمیشہ مشترکہ مثبت کردار ادا کرکے کمیونٹی پولیسنگ کے فعال کردار کو اجاگر کیا ھے کینٹ جیسے حساس علاقہ میں ٹرینی سب انسپکٹر تعینات کرنا ذومعنی ھے یہی وجہ ھے کہ کینٹ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور پولیس اور معززین کینٹ کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں ھم کورکمانڈر ملتان، اسٹیشن کمانڈر، آرپی او/سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کینٹ میں تاجربرادری کےتحفظات اور شکایات کا ازالہ کیا جائے اور شاپس اینڈ سیکورٹی ایکٹ کی آڑ میں ٹارگٹ مہم بندکرائی جائے پریس کانفرنس میں آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس کے سربراہ ملک نذیر اعوان، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، نائب صدور ظفر اقبال، اختر حسین، کلب عابد خان، شیخ رضوان، نسیم بیگ ودیگر شریک تھے